نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 9 سے 12 مارچ 2026ء کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ جاری کر دیا۔ پیر کو این ڈی ایم اےسے جاری بیان کے مطابق 9 سے 12 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا 9 سے 12 مارچ کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 9 سے 12 مارچ 2026ء کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ جاری کر دیا۔ پیر کو این ڈی ایم اےسے جاری بیان کے مطابق 9 سے 12 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کےبالائی علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ 9 سے 11 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور گردونواح میں ہلکی بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 9 سے 11 مارچ کے دوران چند مقامات پرہلکی بارش اور جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔استور، گلگت، سکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں اور عوام کو موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔








