این ڈی یو کے وفدکا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ،ہائی کمشنر سید ابن عباس کی وفد کو برطانیہ میں سماجی اقتصادی اور سیاسی ترقی بارے بریفنگ

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی قیادت میں این ڈی یو کے فیکلٹی اور کورس کے شرکاء کے وفد نے برطانیہ کے غیر ملکی مطالعاتی دورہ کے دوران لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ۔لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وفد کو برطانیہ میں سماجی اقتصادی اور سیاسی ترقی کے حوالے سے بریفنگ …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی قیادت میں این ڈی یو کے فیکلٹی اور کورس کے شرکاء کے وفد نے برطانیہ کے غیر ملکی مطالعاتی دورہ کے دوران لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ۔لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وفد کو برطانیہ میں سماجی اقتصادی اور سیاسی ترقی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔انہوں نے وفد کو پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے یورو زون سے نکلنے سے پاکستان کے لئے مواقعوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ بہتر سٹریٹجیک ڈائیلاگ کی اہمیت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔