اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رولنگ دی ہے کہ ایوان بالا میں کسی کی تصویر اور پوسٹر لانا ممنوع ہے ۔ اتوار کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سرمد علی نے ایوان کی توجہ اس بات کی طرف دلائی کہ کسی کی تصویر ایوان میں نہیں ہونی چاہئے ، اس حوالے سے ڈپٹی چیئرمین نے رولنگ بھی دی ہے جس پر چیئرمین سینیٹ …
ایوان بالا میں کسی کی تصویر اور پوسٹر لانا ممنوع ہے، یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رولنگ دی ہے کہ ایوان بالا میں کسی کی تصویر اور پوسٹر لانا ممنوع ہے ۔
اتوار کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سرمد علی نے ایوان کی توجہ اس بات کی طرف دلائی کہ کسی کی تصویر ایوان میں نہیں ہونی چاہئے ،
اس حوالے سے ڈپٹی چیئرمین نے رولنگ بھی دی ہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کسی کی تصویر اور پوسٹر لانا ممنوع ہے، اس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے ۔








