ایوان بالا میں 6 بل پیش، مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

ایوان بالا میں 6 بل پیش، مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ایوان بالا میں 6 بل پیش کردیئے گئے جنہیں مزید غور کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔جمعہ کو ایوان بالا میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی طرف سے یہ بل پیش کیے۔

ان قوانین میں نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی ایکٹ 2022 میں مزید ترمیم کرنے کا بل 2026، سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ایکٹ 1983 میں مزید ترمیم کا بل،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی آرڈیننس 2002 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ علاقائی مطالعاتی مراکز ایکٹ 1975، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ایکٹ 2012، اور پاکستان خودمختار ویلتھ فنڈ ایکٹ 2023 میں ترامیم کے بلز بھی ایوان میں پیش کئے گئے۔جنہیں مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیاگیا ۔