ایوان بالا نے اقبال اکیڈمی (ترمیمی بل 2026)کی منظوری دے دی

ایوان بالا نے اقبال اکیڈمی (ترمیمی بل 2026)کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ایوان بالا نے اقبال اکیڈمی (ترمیمی بل 2026)کی منظوری دے دی۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 میں مزید ترمیم کرنے کے بل کو قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں فوری زیر غور لانے کی تحریک پیش کی گئی جس کی منظوری کے بعد بل ایوان میں پیش کیا گیا جس کی چیئرمین کی جانب سے شق وار منظوری لی گئی۔ بعدازاں بل منظوری کے لئے پیش کیا گیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔