ایوان بالا کا اجلاس بدھ شام 5 بجے طلب

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس کل بدھ کی شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان کا اجلاس قبل از وقت طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سینیٹ کا اجلاس، جو پہلے 13 نومبر 2025ء کو منعقد ہونا تھا، اب کل بدھ کو شام 5 بجے پارلیمنٹ …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس کل بدھ کی شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان کا اجلاس قبل از وقت طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سینیٹ کا اجلاس، جو پہلے 13 نومبر 2025ء کو منعقد ہونا تھا، اب کل بدھ کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں تمام اراکینِ سینیٹ کو ہنگامی اطلاع جاری کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام اراکین کو اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت سے فوری طور پر آگاہ کئے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی سینیٹ کے قواعدِ کار و طریقِ کار 2012ء کے تحت کی گئی ہے۔

مزید خبریں