ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع

ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ اجلاس میں مختلف قانون سازی سے متعلق بلز، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور اراکین کے سوالات کے جوابات پیش کیے جائیں گے۔سینیٹ اجلاس کے دوران قومی و عوامی اہمیت کے دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے جبکہ اراکین سینیٹ مختلف معاملات پر اظہار خیال بھی کریں گے۔

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ اجلاس میں مختلف قانون سازی سے متعلق بلز، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور اراکین کے سوالات کے جوابات پیش کیے جائیں گے۔سینیٹ اجلاس کے دوران قومی و عوامی اہمیت کے دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے جبکہ اراکین سینیٹ مختلف معاملات پر اظہار خیال بھی کریں گے۔