ایوان میں جو کچھ ہوا غلط ہوا،ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایوان میں جو کچھ ہوا غلط ہوا،ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، سپیکر قومی اسمبلی واقعہ کی تحقیقات کروا رہے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جو کچھ ہوا ایسا نہیں …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ایوان میں جو کچھ ہوا غلط ہوا،ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، سپیکر قومی اسمبلی واقعہ کی تحقیقات کروا رہے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہئے، اس طرح کے واقعات پارلیمانی آداب کے خلاف ہیں، عوام نے کیا ان لوگوں کو اس مقصد کیلئے بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کی سپیکر قومی اسمبلی تحقیقات کروا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سینئر سیاستدان ہیں اور دھیمے انداز کے ہیں، انہوں نے ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بات کی تھی۔

Leave a Reply