نیویارک ۔4فروری (اے پی پی):سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جیفری ایپسٹین سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے رواں ماہ الگ الگ پیش ہوں گے۔رائٹرز کے مطابق یہ کمیٹی جنسی جرائم میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین کے بارے میں سامنے آنے والی فائلز کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کانگریس کی تفتیشی کمیٹی کے سربراہ جیمز کومر نے واشنگٹن میں ایک …
ایپسٹین فائلز، بِل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن تحقیقاتی کمیٹی کے سامنےالگ الگ پیش ہوں گے

مزید خبریں
نیویارک ۔4فروری (اے پی پی):سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جیفری ایپسٹین سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے رواں ماہ الگ الگ پیش ہوں گے۔رائٹرز کے مطابق یہ کمیٹی جنسی جرائم میں سزا یافتہ جیفری ایپسٹین کے بارے میں سامنے آنے والی فائلز کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کانگریس کی تفتیشی کمیٹی کے سربراہ جیمز کومر نے واشنگٹن میں ایک بیان میں بتایا کہ ’ہیلری کنٹن 26 اور بل کلنٹن 27 فروری کو گواہی کے لیے پیش ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں کے بیانات کو لکھا اور فلمایا جائے گا۔








