واشنگٹن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ وہ اپنے نئے موبائل سافٹ ویئر کے ذریعے انسانی اعضاءعطیہ کرنے کے عمل کو فروغ دے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ذریعے ملک بھر کے صارفین ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے ” نیشنل ڈونیٹ لائف رجسٹری“ کو آئی فون کے …
ایپل کا موبائل سافٹ ویئر کے ذریعے انسانی اعضاءعطیہ کرنے کے عمل کو فروغ دینے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ وہ اپنے نئے موبائل سافٹ ویئر کے ذریعے انسانی اعضاءعطیہ کرنے کے عمل کو فروغ دے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ذریعے ملک بھر کے صارفین ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے ” نیشنل ڈونیٹ لائف رجسٹری“ کو آئی فون کے ذریعے اپنی آنکھیں، اعضاءاور بافتیں عطیہ کرسکیں گے، یہ ایک بڑا اقدام ہے جس کے ذریعے بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے گا۔یاد رہے کہ امریکہ میں اعضاءکی ٹرانسپلانٹیشن کے انتظار میں ہرگھنٹے بعد ایک شخص ہلاک ہوتا ہے جس کی وجہ اعضاءکی طلب میں اضافہ جبکہ ان کی کم دستیابی ہے۔








