امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کُک ستمبر 2026 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، جبکہ ان کی جگہ جان ٹرنس کمپنی کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ایپل کے سی ای او ٹِم کُک ستمبر میں عہدہ چھوڑ دیں گے

مزید خبریں
نیویارک ۔21اپریل (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کُک ستمبر 2026 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، جبکہ ان کی جگہ جان ٹرنس کمپنی کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے۔تاس کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ٹم کُک اس کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ جان ٹرنس یکم ستمبر 2026 سے باضابطہ طور پر سی ای او بن جائیں گے۔ یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متفقہ منظوری سے کیا گیا اور یہ طویل المدتی جانشینی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
ٹم کُک نے 1998 میں ایپل میں شمولیت اختیار کی اور 2011 میں سی ای او بنے۔ ان کی قیادت میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 350 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ سالانہ آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔دوسری جانب جان ٹرنس 2001 میں ایپل کا حصہ بنے اور 2013 میں ہارڈویئر انجینئرنگ شعبہ کے نائب صدر مقرر ہوئے۔ انہوں نے آئی پیڈ، ایئرپوڈز، آئی فون، میک اور ایپل واچ سمیت کئی اہم مصنوعات کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔








