ہانگ کانگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) یورپ کے بڑے بینک ایچ ایس بی سی ہولڈنگز کے منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو جنوری تا جون 2018ءکے دوران 10.7 بلین ڈالر قبل از ٹیکس خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں حاصل ہونے …
ایچ ایس بی سی بینک کے منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 4.6 فیصد اضافہ
ہانگ کانگ ۔ 6 اگست (اے پی پی) یورپ کے بڑے بینک ایچ ایس بی سی ہولڈنگز کے منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان کو جنوری تا جون 2018ءکے دوران 10.7 بلین ڈالر قبل از ٹیکس خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ گذشتہ سال کی پہلی ششماہی میں حاصل ہونے والے منافع کے مقابلے میں 5 بلین ڈالر زیادہ ہے۔ بینک کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ان کو5.96 بلین ڈالر قبل از ٹیکس منافع ملا جبکہ گذشتہ سال کی اس سہ ماہی میں ان کو 5.79 بلین ڈالر قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ بینک کے ایشیاءسے قبل از ٹیکس منافع میں اس ششماہی میں 23 فیصد سے 9.4 بلین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔









