ایچ ای سی کی ملک بھر کی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو فوری طور پر کفایتی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت جاری

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو فوری طور پر کفایتی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسز کو فوری طور پر آن لائن منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وسائل کے مؤثر استعمال کو …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کو فوری طور پر کفایتی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسز کو فوری طور پر آن لائن منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ جامعات میں چار روزہ ورک ویک نافذ کیا جائے گا جس کے تحت ادارے پیر سے جمعرات تک کام کریں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تدریسی و انتظامی عملے کے 50فیصد تک افراد کو باری باری گھر سے کام کرنے (ورک فرام ہوم) کی اجازت دی جائے گی

جبکہ مختلف قانونی اور انتظامی اجلاس جہاں ممکن ہو آن لائن منعقد کئے جائیں گے۔ایچ ای سی کے مطابق ہر جامعہ اور ڈگری ایوارڈنگ ادارہ اپنی ضروریات کے مطابق ورک فرام ہوم کے طریقہ کار کا تعین کرنے کا مجاز ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد قومی وسائل کے تحفظ کے لئے حکومت کی کوششوں میں تعلیمی شعبے کا کردار مضبوط بنانا ہے۔اعلامیہ میں تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اقدامات پر ’’لفظ اور روح‘‘کے مطابق سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ فریقین کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔