لاہور۔20مارچ (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی انفینیٹی ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی لاہور پہنچ گئی ہے۔ ٹرافی کو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے ملک بھر کے اہم مقامات پر لے جایا جا رہا ہے۔انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی 11 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کی گئی تھی، جس کے بعد اس کے باقاعدہ ٹور کا آغاز مزار قائد سے …
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی انفینیٹی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
لاہور۔20مارچ (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی انفینیٹی ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی لاہور پہنچ گئی ہے۔ ٹرافی کو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے ملک بھر کے اہم مقامات پر لے جایا جا رہا ہے۔انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی 11 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کی گئی تھی، جس کے بعد اس کے باقاعدہ ٹور کا آغاز مزار قائد سے ہوا۔
کراچی میں ٹرافی کو ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، میئر ویدر ٹاور اور لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں یہ ٹرافی حیدرآباد پہنچی جہاں اسے مکلی نیکروپولس، شاہ جہاں مسجد اور حیدرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا۔ 1600 قیمتی جیم اسٹونز سے تیار کی گئی اس ٹرافی کو اسلام آباد میں فیصل مسجد اور یادگار پاکستان جبکہ راولپنڈی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیموں کے مشترکہ ہوم گرانڈ پر بھی لے جایا گیا۔
سکردو میں ٹرافی نے کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج اور اپر کچورا جھیل جیسے خوبصورت مقامات کا دورہ کیا، جبکہ پشاور میں اسے تاریخی سیٹھی ہاوس اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش کیا گیا۔یہ شاندار ٹرافی حنیف جیولرز کے 18 ماہر کاریگروں کی 2600 گھنٹوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جو اپنی منفرد ڈیزائن اور خوبصورتی کے باعث خاص توجہ حاصل کر رہی ہے۔ٹورنامنٹ کے دوران انفینیٹی ٹرافی دیگر شہروں کا بھی رخ کرے گی، جن میں ملتان اور کوئٹہ شامل ہیں، جہاں شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔









