کراچی۔13نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 8 ماہ کے تعطل کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچز آج ہفتہ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بند دروازوں میں کھیلے جانے والے یہ چاروں میچز پاکستان کے ناظرین کے لیے پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سوپر پر براہ راست …
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز کی پراڈکشن بھی ایچ ڈی کوالٹی میں ہوگی

مزید خبریں
کراچی۔13نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 8 ماہ کے تعطل کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچز آج ہفتہ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بند دروازوں میں کھیلے جانے والے یہ چاروں میچز پاکستان کے ناظرین کے لیے پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی طرح ان باقی ماندہ میچز کی پراڈکشن بھی ایچ ڈی کوالٹی میں کی جائے گی۔ اس دوران ہاک آئی اور ڈی آرایس کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ایونٹ کے پلے آف میچز میں سپائیڈر کیم، آلٹراموشن اورسپر سلو موشن کیمراز کے علاوہ فینز کی سہولت کے لیے کرک وز کی جانب سے ڈیٹا ان پٹ بھی جاری رہے گی۔دیگر ممالک میں یوکے میں ہم مصالحہ، اسکائے نیوزی لینڈ اور یورواسپورٹس انڈیا کی براڈکاسٹ بیم دستیابہوگی۔ ایونٹ کی لائیو اسٹریمنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر (پاکستان سے باہر)دستیاب ہوگی۔پاکستان میں مداحوں کے لیے لائیو سٹریم bsports.pk, tapmad.com, tv.jazz.com.pk and goonj.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس دوران دنیا کے معروف کمنٹیٹرز گرائونڈ پرہونے والے ایکشن پر تبصرے اور تجزیے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شریک تین غیرملکی کمنٹیٹرز،جنوبی افریقہ کے جونٹی روڈز، انگلینڈ کے ڈومینک کارک اور مارک باچر کے علاوہ پاکستان کے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ اور بازید خان لیگ کے بقیہ میچز پر تبصرہ کریں گے۔ لیجنڈری فاسٹ بالر وقاریونس، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور عروج ممتاز کے ساتھ معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید بھی ان چار میچز کے لیے بنائے گئے براڈکاسٹ پینل کا حصہ ہیں۔ہفتے کے روز شیڈول ایونٹ کے دو پلے آف میچز میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز (کوالیفائر)جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی (ایلیمنٹر 1 )میں مدمقابل ہوں گے۔کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔ اس مقابلے کی فاتح ٹیم پھر کوالیفائر کی فاتح سائیڈ سے 17 نومبر کو فائنل میں ٹکرائے گی۔








