اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں …
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر آمد پر امیرالبحر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے لئے نئے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازیں نیول چیف نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔








