ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد افشین رحمن نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کینٹ بازار، کالج روڈ اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے واقع مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا دورہ کیا اور سنگین خلاف ورزیوں پر 2 میڈیکل سٹورز/کلینکس کو سیل کر دیا
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد کی کارروائی، سنگین خلاف ورزیوں پر 2 میڈیکل سٹورز/کلینک سیل

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 2 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد افشین رحمن نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کینٹ بازار، کالج روڈ اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے واقع مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس کا دورہ کیا اور سنگین خلاف ورزیوں پر 2 میڈیکل سٹورز/کلینکس کو سیل کر دیا ۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے مطابق اس دوران مختلف میڈیکل سٹورز اور کلینکس میں زائد المیعاد ادویات کی موجودگی اور درآمد شدہ ادویات کے متعلق مطلوبہ انوائس نہ ہونے جیسی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں،جس پر 2میڈیکل سٹورز/کلینکس کو سیل کر دیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ،غیر معیاری ور زائد المیعاد ادویات قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ خلاف ورزیوں میں ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور ان کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔







