ایکس پلیٹ فارم نے یورپی کمیشن کا اشتہارات کے لیے استعمال شدہ اکاؤنٹ حذف کر دیا

برسلز ۔9دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین کی جانب سے دو روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد، پلیٹ فارم نے یورپی کمیشن کے استعمال میں آنے والا ایک تشہیری (ایڈورٹائزنگ) اکاؤنٹ حذف کر دیا۔ العربیہ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نے یورپی یونین کو "نازی جرمنی" سے تشبیہ دی۔ …

برسلز ۔9دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین کی جانب سے دو روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد، پلیٹ فارم نے یورپی کمیشن کے استعمال میں آنے والا ایک تشہیری (ایڈورٹائزنگ) اکاؤنٹ حذف کر دیا۔ العربیہ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نے یورپی یونین کو "نازی جرمنی” سے تشبیہ دی۔

ایکس کے پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نیکیتا بیر نے اتوار کے روز یورپی کمیشن کی اس پوسٹ کے جواب میں، جس میں 12 کروڑ یورو (140 ملین ڈالر) کے جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا، لکھا "آپ کا تشہیری اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا ہے۔بیر نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین کے اس اشتہاری اکاؤنٹ نے ایسا مواد پوسٹ کیا تھا جو صارفین کو دھوکا دے کر یہ تاثر دیتا تھا کہ یہ ایک وڈیو ہے اور اس کے ذریعے پوسٹ کی غیر حقیقی اور مصنوعی رسائی بڑھائی گئی۔

تاہم کمیشن کا اصل اکاؤنٹ اور اس کی دیگر پوسٹس ابھی بھی پلیٹ فارم پر نظر آ رہی ہیں۔دوسری جانب امریکی ارب پتی اور "ایکس” کے مالک ایلون مسک نے بھی یورپی یونین کے خلاف اپنے بیانات جاری رکھے اور اسے "یورپ کو دبانے والی ایک غیر منتخب، آمرانہ نوعیت کی بیوروکریسی” قرار دیا۔ایلون مسک نے ایک صارف کی اس پوسٹ کو بھی دوبارہ شیئر کیا، جس میں یورپی یونین کو "چوتھا ریخ” (نازی جرمنی کا جاں نشیں) کہا گیا اور اس کے ساتھ وہ تصویر بھی تھی جس میں یورپی یونین کا پرچم ہٹتا ہوا دکھایا گیا ہے اور اس کے نیچے نازی جرمنی کا پرچم نظر آ رہا ہے جس پر سواستیکا (صلیبِ معقوف) موجود ہے۔

مزید خبریں