اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے مواصلات اور بجلی کے شعبوں کے منصوبوں کی منظوری دےدی۔ ایکنک کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں منصوبہ بندی ڈویژن کی جانب سے سی پیک کے مغربی روٹ کچلاک تا ژوب سیکشن این 50 (305 کلومیٹر) کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کے بارے میں …
ایکنک نے مواصلات اور بجلی کے شعبوں کے منصوبوں کی منظوری دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے مواصلات اور بجلی کے شعبوں کے منصوبوں کی منظوری دےدی۔ ایکنک کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں منصوبہ بندی ڈویژن کی جانب سے سی پیک کے مغربی روٹ کچلاک تا ژوب سیکشن این 50 (305 کلومیٹر) کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔ کمیٹی کو مغربی کوریڈور کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سے ژوب، کچلاک، مسلم باغ، پشین کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو بھی بڑا فائدہ ہو گا۔ اجلاس میں منصوبہ کیلئے اراضی کے حصول کی لاگت کی منظوری دی گئی جو پی ایس ڈی پی سے ہونے والی بچتوں سے پوری کی جائے گی اور اس سلسلہ میں نیا فنڈ مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کوریڈور پر حادثات اور سانحات کے تیز اور بروقت ردعمل کیلئے ایکنک نے وزارت مواصلات کی جانب سے انٹیلی جنس ٹرانسپورٹیشن سسٹم (آئی ٹی ایس) کے قیام کی تجویز کی منظوری دی۔ ایکنک نے مغربی روٹ کے ساتھ سروس ایریاز کی بلٹ اپ پراپرٹی کی بنیاد پر قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔ کمیٹی نے گوادر اور مکران کے غیر منسلک علاقوں کو ملک کے قومی گرڈ سسٹم سے منسلک کرنے سے متعلق پاور ڈویژن کی تجویز کی منظوری دی اور منصوبہ بندی و پاور ڈویژنز کو ہدایت کی کہ اس منصوبہ کے مجوزہ مالیاتی ڈھانچہ کا جائزہ لیا جائے۔








