ایکواڈور میں ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک

کوئیٹو۔17نومبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صوبہ بولیوار میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اس وقت پیش آیا جب سیمیاتوگ۔امباتو روٹ پر چلنے والی بس ہائی وے سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔رپورٹ کے مطابق …

کوئیٹو۔17نومبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صوبہ بولیوار میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اس وقت پیش آیا جب سیمیاتوگ۔امباتو روٹ پر چلنے والی بس ہائی وے سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں، فائر فائٹرز، پولیس اور فوج کو ایمبولینسز کی مدد سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موقع پر بھیج دیا گیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 خاندانوں کے بچے اور بالغ افراد شامل ہیں، جن کی نعشیں بولیوار کے شہر گواراندا کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایکواڈور میں ٹریفک حادثات اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں، جن کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی نااہلی ہے۔

 

مزید خبریں