اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ایکو پاک لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران222فیصداضافہ ہوا۔ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق 30جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال ایکو پاک لمیٹڈ کا منافع 129ملین روپے رہا جبکہ مالی سال 2023 کے دوران اسے 40.1ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران ایکو پاک کےمنافع میں 88.9ملین روپے (یعنی 222فیصد …
ایکو پاک لمیٹڈ کے منافع میں مالی سال 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 222فیصداضافہ
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ایکو پاک لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران222فیصداضافہ ہوا۔
کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق 30جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال ایکو پاک لمیٹڈ کا منافع 129ملین روپے رہا جبکہ مالی سال 2023 کے دوران اسے 40.1ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔
اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران ایکو پاک کےمنافع میں 88.9ملین روپے (یعنی 222فیصد )اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔









