قاہرہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) مصری آثار قدیمہ کے شائقین مصر کے نئے عظیم الشان عجائب گھر کے افتتاح کے منتظر ہیں۔ اس عجائب گھر کا رسمی افتتاح 2020ء میں ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سالانہ50لاکھ سیاح اسے دیکھنے کےلئے آئیںگے۔ یہ دنیا کی کسی ایک تہذیب اور تمدن پر قائم کیا جانے والا سب سے بڑا عجائب گھر ہو گا۔اس کی تعمیر پر ایک ارب …
ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے مصر کے نئے عجائب گھر کا رسمی افتتاح 2020ء میں ہوگا

مزید خبریں
قاہرہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) مصری آثار قدیمہ کے شائقین مصر کے نئے عظیم الشان عجائب گھر کے افتتاح کے منتظر ہیں۔ اس عجائب گھر کا رسمی افتتاح 2020ء میں ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سالانہ50لاکھ سیاح اسے دیکھنے کےلئے آئیںگے۔ یہ دنیا کی کسی ایک تہذیب اور تمدن پر قائم کیا جانے والا سب سے بڑا عجائب گھر ہو گا۔اس کی تعمیر پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔سی این این کے مطابق مصر کا نیا قومی عجائب گھر الجیزہ کے اہرامات سے محض 2کلومیٹر کی دوری پرہے۔اس کی تعمیر کا کام 10برس پہلے شروع کیا گیا تھا۔ سیاحوں کو اس کے افتتاح سے قبل کسی طرح اس عجائب گھر میں رکھے جانیوالے نوادر اور آثار کے بارے میں بڑا تجسس ہے۔اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیر تکمیل عجائب گھر کی غیر رسمی سیر پر فی سیاح 250ڈالر فیس وصول کی جا رہی ہے۔








