ایک دوسرے کے لئے چور ڈاکو کے الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کے ہاتھ ملانے پر عوام کو سوچنا چاہئے، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں زر و زور چلنے کی باتیں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں، جو طریقہ اپنایا گیا وہ غلط اور نامناسب ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک دوسرے کے لئے چور ڈاکو کے الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کے …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں زر و زور چلنے کی باتیں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں، جو طریقہ اپنایا گیا وہ غلط اور نامناسب ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک دوسرے کے لئے چور ڈاکو کے الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کے ہاتھ ملانے پر پاکستان کے عوام سوچنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام 2018ءکے عام انتخابات میں ایسے لوگوں کو مسترد کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں جو طریقہ اپنایا گیا وہ انتہائی غلط اور نامناسب تھا، ایسی قوتوںکو روکنا ہوگا۔

مزید خبریں