اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 77 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 32 ہزار سے زائد عازمین پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی مختلف پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ وزارت مذہبی امور سے 154 افسران …
ایک لاکھ 8 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 77 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 32 ہزار سے زائد عازمین پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو کی مختلف پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔ وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور دیگر عملہ سعودی عرب میں فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حج میڈیکل مشن کے تحت 405 ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف دن رات کام کررہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے 350 پاکستانی معاونین جبکہ 750 مقامی خدام بھی تعینات کئے جا چکے ہیں۔ کال سنٹر پر رہنمائی کیلئے 361 جبکہ 285 شکایات موصول ہوئیں۔ اب تک حج میڈیکل مشن نے 11 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، 64 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔








