ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر ہسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں، ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناءاللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر ہسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں، ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں۔ آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاو¿ں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آپ حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔