اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے رقت آمیز اجتماعی دعا کرائی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل میں ملک میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف …
ایک نجی ٹی وی چینل میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے مولانا طارق جمیل کی رقت آمیز دعا، اللہ کے حضور سب کی صحت کیلئے گڑگڑا کر دعا مانگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے رقت آمیز اجتماعی دعا کرائی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل میں ملک میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اللہ کے حضور سب کی صحت کیلئے گڑگڑا کر دعا مانگی، دعا مانگتے ہوئے مولانا آبدیدہ ہو گئے۔ دعا سے قبل اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے امتحان ہے، یہ دنیا آئیڈیل نہیں امتحان کی جگہ ہے، دنیا امتحان کی جگہ ہے ہر کوئی پرچے دے رہا ہے، سب کو اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ دنیا میں اچھے، برے دونوں حالات سے آزمائیں گے، اللہ تعالی 70 ماﺅں سے زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے، صدق دل سے توبہ کرو تو وہ ضرور قبول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض میں موت شہادت ہے لیکن یہ بھی حکم ہے کہ جہاں وباءپھیلی ہو تو وہاں سے باہر نہیں نکلنا چاہیے اسلئے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق موجودہ صورتحال میں غریبوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر حکومت لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کرے تو سب کو اس کو قبول کرنا چاہیے۔








