اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے کورونا وائرس کے انسداد کے لئے ویکسین کی خریداری کے ضمن میں 15 کروڑڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی ہے، ویکسین کیپہلی کھیپ 5 فیصد آبادی یعنی صحت عامہ اورفرنٹ لائن کے ورکروں اور65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کوفراہم کی جائیگی ،اس انتظام کے تحت ایک کروڑ افراد کوویکسین دی جائیگی، اجلاس میں جنوری …
ای سی سی نے کورونا وائرس کے انسداد کے لئے ویکسین کی خریداری کے ضمن میں 15 کروڑڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے کورونا وائرس کے انسداد کے لئے ویکسین کی خریداری کے ضمن میں 15 کروڑڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی ہے، ویکسین کیپہلی کھیپ 5 فیصد آبادی یعنی صحت عامہ اورفرنٹ لائن کے ورکروں اور65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کوفراہم کی جائیگی ،اس انتظام کے تحت ایک کروڑ افراد کوویکسین دی جائیگی، اجلاس میں جنوری سے لے کے جون2021 تک کی توسیعی مدت میں گروپ 20ممالک کے قرضوں کی سہولت کے اقدام کے لئے باضابطہ درخواست دینے کے ضمن میں وزارت اقتصادی امورکی درخواست کی منظوریبھی دی گئی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعہ کو یہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر،وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار،وزیراعظم کے مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین، مشیرپیٹرولئیم ندیم بابراوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹروقارمسعودنے شرکت کی،اجلاس میں وزارت قومی صحت خدمات کی تجویزپرکورونا وائرس کے انسدادکیلئے ویکسین کی خریداری کے ضمن میں 15 کروڑڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کا جائزہ لیاگیااوراس کی اصولی منظوری دی گئی، وزارت صحت کی جانب سے اجلاس کوآگاہ کیاگیا کہ یہ ویکیسن کی پہلی خریداری ہوں گی،ویکسین کی یہ کھیپ 5 فیصد آبادی یعنی صحت عامہ اورفرنٹ لائن کے ورکروں اور65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کوفراہم کی جائیگی جو آبادی کا پانچ فیصد بنتاہے،اس انتظام کے تحت ایک کروڑ افراد کوویکسین دی جائیگی،ای سی سی نے وزارت قومی صحت خدمات کو وزارت اقتصادی امور کی مشاورت سے ویکسین کی خریداری کیلئے مالیاتی سہولت کاجائزہ لینے کیلئے عالمی بینک اوردیگرترقیاتی شراکت داروں سے رابطے استوارکرنے کی ہدایت کی تاکہ پہلے مرحلہ میں ویکسین کی خریداری اور مستقبل کی ضروریات کیلئے ویکسین کی اضافی کھیپ کے انتظامات کویقینی بنایا جاسکے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑے پیمانے پر ویکسین کی خریداری ، اس کی قیمت اوررسک کوکم کرنے کیلئے تمام متعلقہ سٹیٹ ہولڈرز سے مشارت کے بعد جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جنوری سے لیکرجون 2021 تک کی توسیعی مدت میں گروپ 20ممالک کے قرضوں کی سہولت کیلئے باضابطہ درخواست دینے کے ضمن میں وزارت اقتصادی امورکی درخواست کی منظوری دی تاہم دوطرفہ قرضوں کی معطلی کے معاہدوں کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لیناضروری ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تعدادمیں کمی کا عمل شروع کرنے کیلئے 19.656 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت سکلزفارآل سٹریٹجی پرعمل درآمد کیلئے50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مختلف ضروریات کیلئے 68.93 کروڑ روپے کے تخصیصی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کی تجویز پرعمرون سے میسرزاوجی ڈی سی ایل کوباہمی مشاورت سے طے کردہ قیمت پرمیسرزاینگروکو2.25 ایم ایم سی ایف ڈٰ گیس مختص کرنے کی منظوری دی گئی تاہم اسے فیلڈڈولپمنٹ پلان اورپیداواری لیزسے مشروط کردیا گیاہے۔اجلاس کوٹریڈنگ کارپویشن کے ذریعہ گندم کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا،وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ اضافی 3 لاکھ 40 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہے، 11 اکتوبرکو ٹینڈرجاری ہوا جو18 اکتوبرکوکھولاگیا، سب سے کم بولی دہندہ کی بولی کوقبول کیاگیا، اجلاس کوبتایا گیا کہ اب 2.248 ایم ایم ٹی گندم درآمد کی جائے گی۔








