ای ویزہ کا کامیاب اجراءہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای ویزہ کا کامیاب اجراءہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، ویزوں کے بروقت اجراءاور شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کیلئے ای ویزہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی جانب سے ای ویزا کے اجراءکے حوالہ سے وزیر خارجہ …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای ویزہ کا کامیاب اجراءہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، ویزوں کے بروقت اجراءاور شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کیلئے ای ویزہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی جانب سے ای ویزا کے اجراءکے حوالہ سے وزیر خارجہ کو بریفنگ کے موقع پر کہی۔ چیئرمین نادرا نے ای ویزا سہولتوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزہ کی سہولیات مکمل طور پر تمام مشنز میں آپریشنل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ویزہ سہولت کے آغاز سے اب تک ہمیں 1946ءآن لائن ویزہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 1152 درخواست کنندگان کو ویزے جاری کر دیئے گئے، 560 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ 95 درخواستوں کو مختلف تکنیکی وجوہات کی بناءپر رد کر دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ای ویزہ کا کامیاب اجراءہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ویزوں کے بروقت اجراءاور شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کیلئے ای ویزہ سہولت متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزہ سہولت سے ویزوں کے حصول میں درپیش مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین نادرا عثمان مبین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply