اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بریرو وہ قابل فخر والد ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی صاحبزادی کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ پوری پولیس فورس کی شان ہیں،آپ …
اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بریرو وہ قابل فخر والد ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی صاحبزادی کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ پوری پولیس فورس کی شان ہیں،آپ کا طرزِ عمل معاشرے کے لئے روشن پیغام اور امید کی کرن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نےکشمورمیں زنابالجبرکےملزم کی گرفتاری کیلئےایک باہمت اورمثالی قدم اٹھانے والے اے ایس آئی بریرو اورانکی بیٹی سےبات کی ہےاور ان کے اقدام کو سراہا ہے۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ قوم ان پر نازاں ہے اور انہوں نےپولیس کی ساکھ کوبھی سہارادیاہے۔تمام نقائص دورکرتےہوئےآئندہ ہفتےہم زنابالجبر کیخلاف ایک سخت اورمجموعی قانون لارہےہیں۔









