اے این ایف نے رانا ثنائاللہ کو اپنی گاڑی میں منشیات برآمد کرنے پر گرفتار کیا ، حکومت کا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ،شہر یار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنائاللہ کو اپنی گاڑی میں منشیات برآمد کرنے پر گرفتار کیا ، حکومت کا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنائاللہ کو اپنی گاڑی میں منشیات برآمد کرنے پر گرفتار کیا ، حکومت کا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) اور اے این ایف جیسے قومی ادارے ملک میں میرٹ پر اپنے فیصلے لینے میں آزاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے بلکہ اے این ایف کو کسی بھی شخص کے خلاف کاروائی کا اختیار ہے۔

مزید خبریں