اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 63 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی40.25کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جا نے والے پارسل سے 615 گرام ایکسٹیسی …
اے این ایف کارروائیاں، 63 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی40.25کلو گرام منشیات برآمد ، 5ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 63 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی40.25کلو گرام منشیات برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جا نے والے پارسل سے 615 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی۔
جی ٹی روڈ پشاور کے قریب رکشہ سے 18کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ منگلا روڈ دینہ کے قریب ملزم کے قبضے سے کپڑوں میں جذب11.38کلوگرام آئس برآمد کرلی۔یارو ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 7کلوگرام آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔رنگ روڈ پشاور میں پارک کے قریب خاتون کے بیگ سے 2.4کلوگرام چرس اورحیات آباد پشاور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 500گرام چرس برآمد کرلی۔کشروٹ ڈسٹرکٹ گلگت میں پٹرول پمپ کے قریب سے 356گرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








