اے این ایف کی کارروائیاں، 29 لاکھ روپے کی31.64 کلوگرام منشیات برآمد ، 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی31.64 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیدرلینڈز سے آنیوالے پارسل سے 4گرام کوکین،21گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 19گرام ممنوعہ …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی31.64 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیدرلینڈز سے آنیوالے پارسل سے 4گرام کوکین،21گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 19گرام ممنوعہ مواد برآمد کر لیا۔

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 21.6کلو چرس برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 3.6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 2کلو آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 3.2کلو افیون برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔لاہور میں مسجد کے قریب ملزم سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔