اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):اے این ایف نے ملک کے مختلف حصوں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون میں 7 کارروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے 8 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی97.165 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر جدہ جانیوالی خاتون سمیت 2 مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19 …
اے این ایف کی 7 کارروائیوں میں 5 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):اے این ایف نے ملک کے مختلف حصوں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون میں 7 کارروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے 8 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی97.165 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر جدہ جانیوالی خاتون سمیت 2 مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19 کلو آئس برآمد کر لی گئی، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں جدہ جانیوالے 3 مسافروں کےجوتوں سے 1.6 کلو آئس برآمد کر کے 2خواتین اور ایک مرد گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر برطانیہ جانیوالے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی64.565 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، کالا باغ ریلوے سٹیشن کے قریب مسافر خاتون کے سامان سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی، رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں مسافر خاتون کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس جبکہ بھکر روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








