کینبرا۔7دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا چوتھا ایڈیشن 2 جنوری 2026 سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 2 جنوری سے 11 جنوری 2026 تک آسٹریلیا کے شہروں پرتھ ، سڈنی نیو سائوتھ ویلز میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر …
اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا چوتھاایڈیشن 2جنوری 2026 سے شروع ہوگا
کینبرا۔7دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا چوتھا ایڈیشن 2 جنوری 2026 سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 2 جنوری سے 11 جنوری 2026 تک آسٹریلیا کے شہروں پرتھ ، سڈنی نیو سائوتھ ویلز میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔
امریکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں دفاعی چیمپئن امریکا،سپین اور ارجنٹائن شامل ہیں، گروپ بی میں کینیڈا،بیلجیئم اور چین کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں اٹلی ،فرانس اور سوئٹزرلینڈ کو رکھا گیا ہے،گروپ ڈی میں آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور ناروے شامل ہیں،گروپ ای میں انگلینڈ،شام اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں جرمنی،پولینڈ اور نیدرلینڈز کو رکھا گیا ہے۔
یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔ آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں 2 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 11جنوری 2026کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔









