بائیکو پٹرولیم کا بعد از ٹیکس منافع نو ماہ کے دوران 3.42 ارب روپے تک بڑھ

اسلام آباد ۔04مئی (اے پی پی)رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے نو ماہ کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 3.42 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 128.25 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2ارب روپے تھا جبکہ جاری مالی سال کے دوران …

اسلام آباد ۔04مئی (اے پی پی)رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے نو ماہ کے دوران بائیکو پٹرولیم لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 3.42 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 128.25 ملین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کمپنی کا آپریٹنگ منافع 2ارب روپے تھا جبکہ جاری مالی سال کے دوران آپریٹنگ منافع 5.7 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ خسارہ کے مقابلہ میں حاصل ہونے والے منافع کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.02 روپے کے مقابلہ میں 0.64 روپے فی حصص تک بڑھی ہے۔