گیانا ۔ 10 اپریل (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی، گیانا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر …
بابر اعظم کی ون ڈے میں پانچویں سنچری

مزید خبریں
گیانا ۔ 10 اپریل (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی، گیانا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ یہ ان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھی جبکہ مجموعی طور پر پانچویں سنچری ہے۔ وہ اب تک 25 میچوں میں 56.78 کی اوسط سے 1306 رنز بنا چکے ہیں۔








