بابر علاالدین کی سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل خان سے ملاقات، گوجرانوالہ ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ نے سٹی پولیس آفس گوجرانوالہ میں سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان سے ملاقات کی اور ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس ریسپانس ٹائم، عوامی شکایات کے فوری ازالے، تھانہ کلچر میں بہتری، گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی اصلاحات کے مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں …

لاہور۔12جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ نے سٹی پولیس آفس گوجرانوالہ میں سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان سے ملاقات کی اور ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس ریسپانس ٹائم، عوامی شکایات کے فوری ازالے، تھانہ کلچر میں بہتری، گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی اصلاحات کے مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، سیف سٹی سسٹم، ڈیٹا بیس انٹیگریشن اور انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بابر علاالدین نے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق احتساب، شفافیت اور بہتر سروس ڈیلیوری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت، اخلاقی معیارات، نظم و ضبط اور فیلڈ میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے گوجرانوالہ پولیس کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات، کمیونٹی پولیسنگ، خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ، منشیات کے خلاف اقدامات، ٹریفک مینجمنٹ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید خبریں