باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ خارجی ہلاک، میجر عدیل زمان نے جام شہادت نوش کر لیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 5 بھارتی سپانسرڈ خارجی ہلاک جبکہ میجر عدیل زمان جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر 2025ء کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن …

راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 5 بھارتی سپانسرڈ خارجی ہلاک جبکہ میجر عدیل زمان جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر 2025ء کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی سپانسرڈ خارجی جہنم واصل کر دیئے گئے۔

ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عدیل زمان (عمر 36 سال، ساکن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان) جو کہ ہراول دستے کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے ملک و قوم پر قربان ہو گئے اور جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سپانسرڈ خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی امداد یافتہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔