باجوڑ کی تحصیل خار میں تھری جی سروس کا آغاز کر دیاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے اور باجوڑ کی تحصیل خار میں پیر سے تھری جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا، …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے اور باجوڑ کی تحصیل خار میں پیر سے تھری جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا، کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ایک اور وعدہ پورا کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ جمعة المبارک کو ایک جلسہ عام میں انہوں نے باجوڑ کے لوگوں سے تھری جی سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا چنانچہ اس وعدے کا ایفاء کرتے ہوئے باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سے تھری جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply