راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پیر کی شب پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ، کمانڈر پشاور کور سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں …
باجوڑ کے علاقے خار میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ، کمانڈر پشاور کور کی شرکت

مزید خبریں
راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پیر کی شب پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ، کمانڈر پشاور کور سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔میجر عدیل زمان شہید نے ہراول دستے کی قیادت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں اپنی جان نچھاور کی۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی قربانیاں قوم کے اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔شہید کو ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔بعد ازاں فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے اور استقامت کو سراہا۔








