بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ فیڈرز میں سے 244 کو مکمل اور 254 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، پاور ڈویژن

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 506 متاثرہ فیڈرز میں سے 244 کو مکمل اور 254 کو عارضی طور پر بحال کر کے 16 لاکھ 32 ہزار 9 سو 23 متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ ایک ہزار 283 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 3 لاکھ 31 ہزار 6 سو 40 متاثرہ صارفین …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 506 متاثرہ فیڈرز میں سے 244 کو مکمل اور 254 کو عارضی طور پر بحال کر کے 16 لاکھ 32 ہزار 9 سو 23 متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ ایک ہزار 283 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 3 لاکھ 31 ہزار 6 سو 40 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، 86 فیڈرز مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال کر کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461049 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 2326 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 11 سے 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے جبکہ پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 86 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کرکے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 668871 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 67116 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 55 مکمل اور 12 جزوی طور پر بحال کر کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 60661 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 13073 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 7 سے 8 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

اسی طرح فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 26 گرڈ اور 78 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 12 مکمل اور 62 عارضی طور پر بحال کر کے 198616 متاثرہ صارفین میں سے 71748 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 126868 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 6 سے 7 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 147 فیڈرز متاثر ہوئے ہونے سے زیرِ انتظام علاقوں میں 105972 صارفین متاثر ہوئے، پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔مزید برآں ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 17 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 2 فیڈر مکمل اور 11 فیڈر عارضی طور پر بحال کر کے 31574 متاثرہ صارفین میں سے 7979 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 23595 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر بھی مکمل طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں۔