بارش کے باعث فالٹس کی درستگی کے بعد متاثرہ فیڈرزسے بجلی جلد بحال کردی جائے گی ،ترجمان فیسکو

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )کے ترجمان سعید رضا نے کہا ہے کہ فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے جسے فالٹس کی درستگی کے بعد متاثرہ فیڈرزسے جلد بحال کردی جائے گی

فیصل آباد۔ 07 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )کے ترجمان سعید رضا نے کہا ہے کہ فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے جسے فالٹس کی درستگی کے بعد متاثرہ فیڈرزسے جلد بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے فیصل آباد فرسٹ،سیکنڈ سرکل،میانوالی،سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سرکل کے مختلف علاقے لائنوں پر ٹرپنگ کے باعث 50 فیڈرز سے زائد بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر بجلی بحالی کے کاموں کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ٹیمیں جلد فالٹس کی درستگی کے بعد بجلی بحال کردی گی۔انہوں نے بتایا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی کے عارضی تعطل پر فیسکوصارفین سے معذرت خواہ ہے۔