بارہواں آئی سی سی ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا دیا

ساﺅتھمٹن ۔ 22 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز شے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، افغانی باﺅلرز نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو بڑا ٹوٹل نہ بنانے دیا، کوہلی اور کیدر جادھو نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، جواب میں افغانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پانچویں گیند پر 213 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، محمد نبی کی 52 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شامی نے آخری اوور میں شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔