بارہواں آئی سی سی ورلڈ کپ، مالنگا اور سلوا نے انگلش بیٹنگ کی دھجیاں اڑا دیں

لیڈز ۔ 21 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ شکست کے بعد انگلش ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید مل گئی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ …

لیڈز ۔ 21 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ شکست کے بعد انگلش ٹیم کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کو بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید مل گئی، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، آئی لینڈرز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 3 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد میتھیوز، کوسل مینڈس اور فرننڈو نے عمدہ بیٹنگ کر کے نہ صرف ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا بلکہ ٹیم کے ٹوٹل کو بھی کافی حد تک بہتر بنا دیا، میتھیوز 85 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فرننڈو 49 اور مینڈس 46 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، جواب میں انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47 اوورز میں 212 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مالنگا اور ڈی سلوا نے عمدہ لائن و لینتھ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں اڑا ڈیں، سٹوکس اور روٹ کے سوا کوئی بھی کھلاڑی آئی لینڈرز کے باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا تاہم سٹوکس کی 82 اور روٹ کی 57 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، مالنگا نے 4 اور ڈی سلوا نے 3 وکٹیں لیں، مالنگا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Leave a Reply