بارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

سا¶تھمپٹن ۔ 21 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ افغانستان کی ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کا مقابلہ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 28 واں میچ جو بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ جو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائےگا وہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔