باقاعدگی سے بل اداکرنے والے صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
باقاعدگی سے بل اداکرنے والے صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ باقاعدگی سے بل اداکرنے والے صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بھی گیس کی کمی ہے،بہارہ کہو کے لیے 70 کروڑ کی لاگت سے نئی گیس پائپ لائن ڈالی گئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ یقینی بنائیں کہ بل کی ادائیگیاں کرنے والے صارفین کو گیس ملے۔








