اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا …
بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور آبرآلود رہا تاہم خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور برف باری ہوئی ،پنجاب ،بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی اضلاع میں دھند چھائی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل (بدھ کو) اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں کل بدھ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد /مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام رات میں بارش/بر ف باری کی توقع ہے ۔ سیالکوٹ ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات ، لاہور ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خانیوال، بہاولنگر ، رحیم یارخان، خانپور اور بہاولپور میں رات اور صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختو نخوا میں کل (بدھ کو) چترال، سوات، دیر، کوہستان، شانگلہ، بلگرام مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، بونیر، خیبر ، باجوز، کرم اور وزیرستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ صوبہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان میں بدھ کو کوئٹہ ، زیارت، چمن، پیشین، قلعہ عبد الله، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات ، موسی خیل میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
اس دوران بارکھان، سبی ، اور الائی، سیٰ خیل، تربت ، گوادر ، جیوانی، لسبیلہ، کی، آواران، چاقی ، پنجگور، خضدار ، واشک اور خاران میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ میں کل (بدھ کو) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور ، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
کشمیر گلگت بلتستان میں کل (بدھ کو) گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لبہ منفی 09، زیارت منفی 07، گوپس منفی 06،بگروٹ ، قلات منفی 05، پارا چنار اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








