بان کی مون مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کرنے سے قبل (جمعہ کو) فرانس جائیں گے

اقوام متحدہ ۔ 22 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کرنے سے قبل جمعہ کو فرانس جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون اپنے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو بان کی مون کویت جائیں گے جہاں وہ یمن تنازعے کے …

اقوام متحدہ ۔ 22 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کرنے سے قبل جمعہ کو فرانس جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون اپنے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو بان کی مون کویت جائیں گے جہاں وہ یمن تنازعے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد شیخ احمد اور یمن امن مذاکرات میں شامل فریقین سے ملاقات کریں گے۔علاوہ ازیں وہ امیر کویت اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔

Leave a Reply