باکسنگ ڈویژنل رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں، بیناویڈیز دوسرے ویٹ کلاس میں ٹاپ 5 میں شامل
باکسنگ ڈویژنل رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں، بیناویڈیز دوسرے ویٹ کلاس میں ٹاپ 5 میں شامل
لاس ویگاس۔6مئی (اے پی پی):باکسنگ کی دنیا میں گزشتہ ہفتے بڑے مقابلوں کے بعد عالمی رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق امریکی باکسرڈیوڈ بیناویڈیز نے کروزر ویٹ ڈیبیو میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میکسیکن باکسرگلبرٹو رامیرز کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی اے اور ڈبلیو بی او ٹائٹلز فائٹ جیت لیں ۔
اس فتح کے بعد بیناویڈیز ایک اور ویٹ کلاس میں ٹاپ 5 رینکنگ میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔میچ میں باکسرڈیوڈ بیناویڈیز نے آغاز سے ہی مکمل برتری حاصل کی اور رامیرز کو مسلسل دباؤ میں رکھا، جس کا اختتام چھٹے راؤنڈ کے فیصلہ کن ناک آؤٹ پر ہوا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے بڑے مقابلے میں جاپانی باکسرناؤیا اینوئے نے ہم وطن حریف باکسر جونتو ناکاتانی کو پوائنٹس پر شکست دے کر اپنے غیر منقسم جونیئر فیڈر ویٹ ٹائٹلز کا دفاع کیا۔
یہ مقابلہ انتہائی تکنیکی اور سخت مقابلہ تھا، جس میں اینوئے نے ابتدائی راؤنڈز میں برتری حاصل کی جبکہ ناکاتانی نے درمیانی راؤنڈز میں واپسی کی کوشش کی۔اس مقابلے کے بعد جاپانی باکسرناؤیا اینوئےاپنی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ناکاتانی ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
جاپانی باکسرناؤیا اینوئے کے بھائی تاکوما اینوئے بھی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سپر مڈل ویٹ کیٹیگری میں جیمی مونگیا دوبارہ ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ جوز آرمینڈو ریزینڈیز شکست کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ویلٹر ویٹ رینکنگ سے رولینڈو رومرو غیر فعال ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔یہ رینکنگ تبدیلیاں حالیہ مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں، اور مستقبل میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق ان نتائج نے عالمی باکسنگ کے منظر نامے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔









