اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):تحمل اور برداشت کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ باہمی احترام، افہام و تفہیم اور اختلافات کو قبول کرنا ایک پرامن اور شمولیتی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحمل اور برداشت صرف اخلاقی اصول نہیں بلکہ امن، انصاف اور پائیدار ترقی …
باہمی احترام، افہام و تفہیم اور اختلافات کو قبول کرنا ایک پرامن اور شمولیتی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):تحمل اور برداشت کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ باہمی احترام، افہام و تفہیم اور اختلافات کو قبول کرنا ایک پرامن اور شمولیتی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحمل اور برداشت صرف اخلاقی اصول نہیں بلکہ امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قومی وژن تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور وقار کی ضمانت دیتے ہیں، جبکہ اسلامی تعلیمات اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی رہنمائی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم سب ایک ریاست کے برابر شہری ہیں۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اختلافات کو تسلیم کرنا، ایک دوسرے سے سیکھنا اور کمزور طبقات کی مدد کرنا معاشرتی ہم آہنگی کی کلید ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق معاشرے کے پسماندہ اور مخدوش طبقات کے حقوق کے تحفظ اور انصاف، شمولیت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے شہریوں، اداروں، میڈیا اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ باہمی احترام اور برداشت کو فروغ دیں تاکہ ایک ایسا پاکستان تشکیل دیا جاسکے جہاں تنوع کو عزت ملے، اتحاد مضبوط ہو اور ہر فرد باوقار زندگی گزار سکے۔








